۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدارهای نوروزی با مدیر حوزه های علمیه

حوزہ/آیۃ اللہ اعرافی نے ایک پیغام میں، مجلسِ خبرگانِ رہبری کے رکن آیۃ اللہ فیض سرابی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے ایک پیغام میں، مجلسِ خبرگانِ رہبری کے رکن آیۃ اللہ شیخ محمد فیض سرابی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله وانا الیه راجعون

ہمیں اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام کی سربلندی میں ہمیشہ پیش قدم رہنے والے جلیل القدر عالمِ دین ابو الشہید حضرت آیۃ اللہ الحاج شیخ محمد فیض سرابی کے ارتحال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔

ہم اس متقی اور پارسا عالمِ دین کے فقدان پر ان کے لواحقین سمیت دوستوں اور مشرقی آذربائیجان کے ولایت مدار عوام کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے بارگاہِ ایزدی میں مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔

علی رضا اعرافی
سربراہِ حوزہ ہائے علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .